سستے سرکاری تھیلے غائب، آٹا 145 روپے کلو فروخت ہونے لگا

لاہور (پی این آئی) لاہور میں شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ سے سستے آٹے کے سرکاری تھیلے غائب ہو چکے ہیں جبکہ کھلے چکی کے آٹے کی قیمت 145 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کے نرخ 4500 روپے فی من ہو گئے ہیں، لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے فلور ملز اور دکانداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں سستے سرکاری آٹے کے تھیلے بدستور غائب ہیں، شہری 15 کلو کا مہنگا کمرشل آٹے کا تھیلا خریدنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق انڈے 275 روپے درجن اور مرغی کا گوشت 600 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں