مہنگائی میں اضافہ، سٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ منفی بی سے بھی کم کر دی

نیو یارک (پی این آئی ) سٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ منفی بی سے بھی کم کر دی ۔ ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ منفی بی سے کم کر کے سی سی سی پلس کر دی گئی ہے ، ریٹنگ میں کمی کرنے کا فیصلہ پاکستان کے معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

سٹینڈرڈ اینڈ پوورز ( ایس اینڈ پی ) کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریاں اور مہنگائی کے باعث پاکستان کے اقتصادی حالات خراب ہوئے ، پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر پر دباؤ برقرار رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں