چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات،آزاد کشمیر میں سوسائٹی کے جاری منصوبوں میں بہتری لانے پر بات چیت

مظفرآباد (پی آئی ڈی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سردار شاہد لغاری کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سردار شاہد لغاری نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے آزادکشمیر میں جاری پروجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے آزادکشمیر میں جاری منصوبے قابل ستائش ہیں تاہم ان میں مزید بہتری اورتیزی لائی جائے۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سردار شاہد لغاری نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ وہ آزادکشمیر میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اور انٹرنیشنل ریڈ کراس کے اشتراک سے جاری پروجیکٹس میں مزید بہتری اور تیزی لائی جائے گی۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سردار شاہد لغاری کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں