محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت بڑھنے کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع ہے جب کہ خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

اتوار کو پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری ،گلیات اور گرد و نواح میں شدید سرد اور خشک رہنے کا امکا ن ہے۔ رات اور صبح کے اوقات میں جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگراورملتان میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا تا ہم صبح کےاوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم سکھر ، لاڑکانہ، موہنجوداڑو اورگردو نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم شدید سرد رہے گا۔ڈی آئی خان، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں