اطلاعات سیکرٹریٹ سے دو افسران کا تبادلہ، الوداعی تقریب میں سیکرٹری اطلاعات مدحت شہزاد کی شرکت

مظفرآباد (پی آئی ڈی) سیکرٹریٹ اطلاعات میں ڈپٹی سیکرٹری وقاص احمد ضیاء اور سیکشن آفیسر غلام مصطفی کے تبادلہ پر ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔تقریب میں سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی مدحت شہزاد،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران شاہین ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد نے کہا کہ وقاص احمد ضیاء اور سیکشن آفیسر غلام مصطفی ایک پروفیشنل آفیسر ہیں۔

سیکرٹریٹ اطلاعات و آئی ٹی میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وقاص احمد ضیاء نے ہمیشہ سیکرٹریٹ کی بہتری کے لیے کام کیا اور ان کی موجودگی میں دفتری امور کی انجام دہی نہایت احسن طریقے سے جارہی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری وقاص احمد ضیاء اور سیکشن آفیسر غلام مصطفی نے سیکرٹریٹ اطلاعات کا شکریہ اد ا کیا کہ انہوں نے ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا اور ان کی خدمات کو یاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ میر ے بعد آنے والے ڈپٹی سیکرٹری عمران شاہین بھی ایک پروفیشنل آفیسر ہیں جو ہماری روایات کو اس طرح آگے بڑھائیں گے اور ان کی موجودگی میں کام میں مزید بہتری آئے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں