آزاد کشمیر، سرکاری ،رائیویٹ کالجز میں سرمائی تعطیلات کا شیڈول جاری

مظفرآباد (پی آئی ڈی) محکمہ ہائیرایجوکیشن آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر نے محکمہ تعلیم کالجز آزادکشمیر کے زیر انتظام جملہ کالجز بشمول پرائیویٹ کالجز میں سرمائی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سرمائی کالجز میں 63 ایام کی تعطیلات 24دسمبر2022سے 26فروری 2023 تک ہوں گی، جبکہ گرمائی کالجز میں 10ایام کی سرمائی تعطیلات 24دسمبر2022 سے 02جنوری 2023 تک ہو ں گی۔

سرمائی تعلیمی ادارہ جات (سرکاری و نجی) کے سربراہان کو موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء کی تدریسی ضروریات اور کورسز کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اپنے ادارہ جات کو موسم سرما کی متذکرہ بالا (63ایام) تعطیلات کے دوران بھی کھلا رکھنے کا اختیار حاصل ہو گا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں