آزاد کشمیر، اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس، چیف جسٹس و چیئرمین کونسل راجہ سعید اکرم نے 21 دسمبر کو میر پور میں طلب کر لیا

مظفرآباد ( پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر وچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے آزادجموں وکشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس نمبر 21دسمبر کو سپریم کورٹ ریسٹ ہاؤس میرپور آزادکشمیر میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں اراکین کونسل کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔

ایجنڈا اجلاس میں شامل مسودہ قانون آمدہ محکمہ قانون، انصاف، پارلیمانی امور وانسانی حقوق بابت AJ&K Child Marriages Restraint Bill,2021اور Transfer of Property(Amendment) Act,2021پر ابتدائی غور وخوض کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں