سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے فی تولہ اضافے کے بعد سونے کی قیمت ایک لاکھ 67 ہزار 100 روپے کی ہو گئی جو ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے ۔

 

 

 

دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 43 ہزار 261 روپے ہو گئی ۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 16 ڈالرز کا اضافہ ہو ا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1800 روپے ہو گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں