ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا کتنا اسٹاک موجود ہے؟ اوگرا نے تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد ( آئی این پی )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)ا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول کا 22 دن اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کا 19 دن کا اسٹاک موجود ہے۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ یہ اسٹاک مہینے کے باقی دنوں کی درآمدات، مقامی ریفائنری پروڈکشن کے علاوہ ہے، ملک میں تیل کا بحران اور محدود اسٹاک کے متعلق تاثر بالکل غلط ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ ملکی طلب پوری کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ہے۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ درآمدات کی منصوبہ بندی پروڈکٹ ریویو میٹنگ میں کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں