الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی بلدیاتی الیکشن کیلئے سیکورٹی فورسز نہ ملنے کی صورت میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی خبروں کی تردید

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کیلئے سیکورٹی فورسز نہ ملنے کی صورت میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی فورسز کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اورحکومت کی طرف سے سیکورٹی فورسز کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے

ترجمان الیکشن کمیشن نے اخبارات، سوشل، ڈیجیٹل و الیکٹرانک میڈیا میں سپریم کورٹ سے رہنمائی کا فیصلہ لینے سے متعلق نشر کی گئی خبر کو خلاف حقائق اور بے بنیاد قرار دیا ہے ترجمان الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ یہ خبر الیکشن کمیشن سے رابطہ و تصدیق کے بغیر شائع کی گئی ہےالیکشن کمیشن کی طرف سے نہ تو کوئی ایسافیصلہ کیا گیا ہے اور نہ ہی اس طرح کا کوئی معاملہ زیر غور ہے۔الیکشن کمیشن کے حوالہ سے بغیر تصدیق کے خبر شائع کرنے پر متعلقین کو الگ سے نوٹسز بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں