آزاد کشمیر، راجہ فاروق حیدر خان کا بلدیاتی الیکشن فوج کی نگرانی میں کروانے سے متعلق چوہدری لطیف اکبر کی تجویز سے اتفاق

مظفرآباد (آئی اے اعوان) سابق وزیراعظم آزادکشمیر ومسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے سے متعلق قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کی تجویز سے اتفاق کیا ہے راجہ محمد فاروق حیدر نے خیبر پختونخواہ اور پنجاب پولیس سمیت ڈویژن کی سطح پر انتخاب کی تجویز نامکمل ہے،

اس سلسلہ میں قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کی تجویز سے مکمل اتفاق ہے کہ فوج کی نگرانی میں شفاف اور غیر جانبدار انتخاب یقینی بنائے جائیں۔راجہ فاروق حیدر خان نے عمران خان کے لانگ مارچ کو انتشار مارچ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عمران خان جس راہ پر گامزن ہے اس کی منزل انتہائی بھیانک ہے۔پاکستان میں خانہ جنگی اور افراتفری صرف اور صرف ملک دشمن قوتوں کے مفاد میں ہے۔اس وقت قومی اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان اقتصادی طورپر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ،بربادی کا تمام سامان عمران خان کے دور میں فراہم ہوا،آج ہندوستانی میڈیا جس طرح عمران خان کو پیش کررہا ہے اس سے عیاں ہے کہ یہ تحریک انصاف نہیں بلکہ آر ایس ایس کا راہنما ہے۔پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے قومی اتحاد اور اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہے کہ قومی ڈائیلاگ کے ذریعے تمام سٹیک ہولڈر ملک کے اندر استحکام پیدا کرنے کی کوشش کریں،وقت ہاتھ سے نکل گیا تو ہاتھ کچھ نہیں بچے گا۔جمہوری پاکستان کی ملک کی سلامتی اور ترقی کا ضامن ہے ۔راجہ فاروق حیدر خان نے اپیل کی کہ وہ انتشار خان کی باتوں پر دھینا نہ دیں،آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور کا حصہ ہیں،غیر جانبدار شفاف الیکشن کمیشن کی ذمہ داری سکیورٹی کی فراہمی حکومت آزادکشمیر کی ذمہ داری ہے،حکومت اس سے راہ فرار اختیار کررہی ہے اسے بھاگنے نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں