بلدیاتی انتخابات سے قبل تحریک انصاف آزاد کشمیر نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کے دیرینہ ساتھی اور حلقہ کھاوڑہ سے پیپلز پارٹی کے اہم رکن چوہدری ضیاد قاسم ایڈووکیٹ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر گئے۔وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے چوہدری ضیاد قاسم کو پارٹی مفلر پہنا کر تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا

اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد، وزیر حکومت اکمل سرگالہ، جنرل سیکرٹری و چیئرمین عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان، چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید اظہر گیلانی،معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم راجہ سبیل ریاض، اور راجہ احتشام موجود تھے تحریک انصاف کے مقامی کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری ضیاد کی شمولیت سے تحریک انصاف کی یونین کونسل میرا کلاں کی سیٹ پر جیت یقینی بن چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں