بابراعظم کو پیار سے کس نام سے پکارا جاتا ہے؟ خود ہی بتا دیا

کنبرا (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے کرکٹ آئیڈل کا نام بتادیا۔ویڈیو میں بابر اعظم سے سب سے پہلا سوال کیا گیا کہ انہیں پیار سے کس نام سے پکارا جاتا ہے؟ جس کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ انہیں پیار سے ‘بوبی’ بلایا جاتا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے مختصر سوال و جوابات کے سیشن کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں بابر سے ان کی زندگی اور کرکٹ کے حوالے سے کچھ سوالات کیے گئے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں جب بابر سے ان کے کرکٹ آئیڈل کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا نام لیا۔ بابر سے ان کا پسندیدہ شاٹ بھی پوچھا گیا جس پر قومی ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ ان کا فیورٹ شاٹ کور ڈرائیو ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں بابر سے پوچھا گیا کہ وہ کونسا بولر ہے جسے وہ چھکا مارنا چاہتے ہیں؟، اس سوال کے جواب میں بابر نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کا نام لیا۔کرکٹ کے علاوہ کیا مشغلہ ہے کہ سوال پر بابر نے بتایا کہ انہیں گھومنا، شاپنگ کرنا اور اسنوکر کھیلنا کافی پسند ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں