مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کو نئے چیلنج کاسامنا۔ ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر کو آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ نے کام کرنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے فرحت علی میر کی سرکاری ملازمت کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ سیکرٹری سروسز کو فرحت علی میر کی ملازمت میں ابتدائی تقری کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔
فرحت علی میر کی سرکاری ملازمت میں تقرری مقدمہ میں ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود ان کی بطور ممبر الیکشن کمیشن تقرری کیسے ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں وضاحت طلب کر لی کہ کیوں نہ توہین عدالت کی کارروائی کر کے اس تقرری کو کالعدم قرار دی جائے، عدالت کا ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار پٹیشنر نے ھائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن برائے اجازت اپیل دائر کر رکھی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں