بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہو گی،ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر

مظفرآباد(آئی اے اعوان) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن ایک مکمل خود مختار اور بااختیار آئینی ادارہ ہے۔ جس نے اس وقت تک بلدیاتی انتخابات 2022کے آزاد انہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیںضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے نہ صرف مانیٹرنگ کمپینز تشکیل دی گئی ہیں بلکہ چیف سیکرٹری آزاد حکومت و انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے یہ واضح کیا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہو گی اور ثبوت کے ساتھ شکایت ملنے پر فوری کاروائی کی جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بعض جماعتوں اور سیاسی سربراہان کی طرف سے محض مفروضوں کی بنیاد پر اخباری بیانات کو قطعی بے بنیاد قرار دئیے ہیں اور یہ واضح کیا ہے کہ اگر کوئی شکایت ہے تو ثبوت کے ساتھ مطابق ضابطہ الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے۔ جس پر مطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی شکایت پر الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ مقامی ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کرتے ہوئے غیر جانبدار ریٹرننگ آفیسر کا تقرر کیا جا چکا ہے اور مقامی پولیس آفیسران و انتظامی آفیسران کو بھی تبدیل کرنے کے لیے حکومت کو تحریر کیا ہے۔ جس نسبت بھی کاروائی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں