سونا فی تولہ کتنا مہنگا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے بڑا جھٹکا

کراچی (پی این آئی)سونا فی تولہ کتنا مہنگا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے بڑا جھٹکا۔۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 750 روپے بڑھ گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 750 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 49 ہزار 50 روپے ہوگئی۔

 

 

 

دس گرام سونا 643 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 27 ہزار 786 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا چار ڈالر کی کمی سے 1653 ڈالر کا ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں