کراچی (آئی این پی )ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ستمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 15 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ۔ جمعرات کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 15 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کم ہوکر 9 ستمبر تک 14 ارب 31 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17.59کروڑ ڈالر کم ہو کر 8.62 ارب ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.98کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.69 ارب ڈالر پر آگئے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں