عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے نامور کرکٹ امپائر کا اچانک انتقال ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی) کرکٹ امپائر کا اچانک انتقال۔۔ سابق آئی سی سی امپائر اور پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق اسد رؤف کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

 

 

 

66 سالہ اسد رؤف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر رہے انہوں نے 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی۔اس کے علاوہ انہوں نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں