بابر اعظم نے ایشیا کپ فائنل میں حکمت عملی کھل کر بتا دی

دبئی (آئی این پی )ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2022 کا فائنل آج اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ قومی ٹیم کے کپتان ایک ہی ہدف ہے فائنل میں اچھا پرفارم کریں اور ٹورنامنٹ جیتیں،ٹاس اب تک اہم رہا، دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں جیت رہی ہیں، دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے کیوں کہ وکٹ اس وقت بہتر ہوتا ہے۔میچ سے قبل پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ فائنل میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں،

ہم ٹرافی جیتنے سے اس وقت ایک قدم دور ہیں، ہر کپتان اور ٹیم کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ٹرافی جیتے۔کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بحیثیت ٹیم اس وقت ہمارا ایک ہی ہدف ہے کہ ہم فائنل میں اچھا پرفارم کریں اور ٹورنامنٹ جیتیں، ایشیا کپ میں ہمارے میچز بڑے شاندار رہے ہیں، ایشیا کپ میں ہم نے بڑے ٹف میچز کھیلے ہیں، کھلاڑیوں نے بڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، مختلف کھلاڑیوں نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ جب ہم ٹیم بنانے کے مرحلے میں ہوتے ہیں تو مختلف کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا اچھا ہوتا ہے،

بحثیت کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم یہ میرے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے ، اس سے مستقبل کیلئے کامیابیوں کا راستہ بنانے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاس اب تک اہم رہا، دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں جیت رہی ہیں، دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے کیوں کہ وکٹ اس وقت بہتر ہوتا ہے۔بابر نے کہا کہ فینز بہت سپورٹ کرتیہیں لیکن انہیں ہمیشہ کہتا ہوں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، کبھی پرفارمنس اچھی ہوتی ہیکبھی نہیں، فینز وہی ہوتیہیں جو ہروقت ٹیم کو سپورٹ کریں۔

بابر نے کہا کہ فائنل سے پہلے میچز بہت اچھے ہوئے خاص طور پر افغانستان والا میچ، ہم ایسے توقع نہیں کر رہے تھے، نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر جاوید میانداد بھائی کی یاد دلائی، سری لنکا کے خلاف فائنل میں اچھی ٹف کرکٹ ہو گی۔کپتان بابر اعظم نے کہا کہ یہاں دبئی میں موسم ایسا ہے کہ اوس کا کردار بھی ہوتا ہے۔علاوہ ازیں سری لنکن کپتان ڈاسن شاناکا نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہیں، پاکستان ایک بہت اچھی ٹیم ہے، اب تک ایشیا کپ میں میچز بڑے سنسنی خیز رہے ہیں، اب ہم فائنل میچ کے منتظر ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں