ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی کوٹلی میں این صحافی یاسر حسن کے چچا، ارشد حسن، اشرف حسن کے بھائی امجد حسن کی وفات پر فاتحہ خوانی

کوٹلی (پی آئی ڈی) ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے گزشتہ روز آزاد جموں و کشمیر پریس فاونڈیشن کے اجلاس میں شرکت کے بعد کوٹلی میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری یاسر حسن کے چچا، ارشد حسن اور معروف کاروباری شخصیت اشرف حسن کے بھائی امجد حسن کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لئے ان کے گھر گئے اور امجد حسن کی وفات پر اظہار افسوس بھی کیا۔

اس موقع پر چیف ایڈیٹر دی کوٹلینز و فریڈم پوسٹ شہزاد راٹھور، ممبر بورڈ آف گورنرز پریس فاونڈیشن شوکت کھوکھر، ممبر بورڈ آف گورنرز پریس فاؤنڈیشن ناصر شریف بٹ،مدثر بٹ، ڈاکٹر طارق شاکر، عامر خلیل کھوکھر بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات نے بعدازاں دربار گلہار شریف مزار پر بھی فاتحہ خوانی کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close