ایمازون نے پاکستانیوں کو پھر بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور(پی این آئی) ایمازون کی جانب سے پاکستان کے 13000 اکائونٹس معطل کر دئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایمازون نے مبینہ طور 13000 پاکستانی اکائونٹس معطل کر دئیے ہیں، اکائونٹس کو معطل دھوکہ دہی کے الزامات کی وجہ سے کیا گیا ،13000 سے زیادہ پاکستانی سیلر اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے، چھوٹے کاروباری مالکان کا ایمیزون سیلرز بننے کا انتخاب ایک ایسا رجحان ہے جو گزشتہ چند سالوں سے چل رہا ہے۔

 

کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دینے اور ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے پاکستان پوسٹ کی مختلف پیشکشوں کے تحت حکومتی تعاون کی وجہ سے یہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ایمازون نے پنجاب کے شہروں میاں چنوں اور ساہیوال کو فراڈ ریڈ زون قرار دیا ہے۔ان علاقوں سے کام کرنے والے سیلرز دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ایمازون نے میاں چنوں کے آئی پی ایڈریسز بھی بلاک کر دئیے ہیں اور اب ان علاقوں کے لوگ دبئی سے یا دوسرے کلائنٹس کے کمپیوٹرز کے ذریعے اکاؤنٹس چلا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں