وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو اہے ، امریکی کروڈآئل کی قیمت میں 2.52 فیصددیکھنے میں آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 108.4 ڈالرفی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے

 

جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں 2.38 فیصداضافہ ہو ا ہے جس کے بعد برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 111.6 ڈالرہوگئی ہے۔واضح رہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے بعد عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں