یکم سے 5 جولائی، خطرناک موسم کی پیشنگوئی کر دی گئی، کون کون سے شہروں کے مکین محتاط ہو جائیں؟

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین نے پیشنگوئی کی ہے کہ یکم سے 5 جولائی تک کراچی، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹھہ میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، اس حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے تین سے پانچ جولائی تک کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ نے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ممکنہ اربن فلڈنگ اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔ پی ڈی ایم اے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ نکاسی آب کیلیے مشینیں اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے،

ضروت مند افراد کی مدد کے لئے ایمرجنسی ہیلپ لائن، اسپتالوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی کیلیے جنرینٹر اور دیگر انتظامات کئے جائیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ماہی گیروں کو 3 سے 5 جولائی تک سمندر میں جانے سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں