اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 4600 روپےکمی ہوئی ہے۔ 4600 روپےکی کمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 40 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونےکا بھاؤ 3 ہزار 943 روپےکمی کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 628 روپے ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 8 ڈالربڑھ کر 1831 ڈالرفی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں