آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

دبئی (پی این آئی) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے انٹر نیشنل کی نئی ریکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بہترین کھلاڑیوں میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی ریکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی امام الحق دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارتی سابق کپتان اور بیٹر ویرات کوہلی تیسری پوزیشن پر ہیں۔

روہت شرما چوتھی ، ڈی کاک پانچویں ، روس ٹیلر چھٹی ، راسی وان ڈیر ساتویں ، جونی بیرزسٹو آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وانر نے ایک درجے ترقی کرتے ہوئے نویں پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ ایرون فنچ ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ باولنگ کے شعبے میں سب سے پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ براجمان ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر کرس ووکس، تیسرے پر میٹ ہنری ، چوتھے پر پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ، پانچویں پر بھارت کے جسپریت بمراہ ، چھٹے پر افغانستان کے مجیب الرحمان ، چھٹے پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، ساتویں پر بنگلہ دیش کے مہدی حسن ، نویں پر افغانستان کے محمد نبی ، دسویں پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن براجمان ہیں ۔آل راؤنڈرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی بھی شامل نہیں ہے اور اس فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن راج کر رہے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر افغانستان کے محمد نبی اور تیسری پوزیشن پر راشد خان موجود ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں