سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟ بُری خبر

کراچی(پی این آئی)سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟ بُری خبر۔۔ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 42 ہزار 800 روپے ہوگیا۔

 

10 گرام سونے کی قیمت 557 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 428 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی ما رکیٹ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 858 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں