بجٹ 2022/2023 مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد (پی این آئی)بجٹ 2022/2023،مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے لیے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لے لیا۔قبل ازیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ آئی ایم ایف کی منظوری سے منسلک ہونے ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیاکہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں۔وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافے کی بجائے ایڈہاک الاؤنس دینا چاہتی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایڈہاک الاؤنس دینے کے لئے بھی آئی ایم ایف کی رضامندی ضروری ہے، آئی ایم ایف کی منظور کردہ تجاویز ہی بجٹ کا حصہ ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں