کوکنگ آئل اور گھی فی کلو 200 روپے سے زائد مہنگا ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 208 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گھی کی قیمت 555 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

یوٹیلٹی سٹورز پر کوکنگ آئل کا ریٹ 213 روپے لٹر بڑھایا گیا ہے جس کے بعد اس کی فی لٹر قیمت 605 روپے ہوگئی ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں