آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے قائد ایوان کے انتخاب کو روک دیا

مظفر آباد(پی این آئی) آزاد کشمیر عدالت نے وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کالعدم قرار دیتے ہوئے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روک دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کی عدالت عالیہ کے جسٹس شاہد بہار اور جسٹس سردار اعجاز نے قائد ایوان سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر آزاد کشمیر کے اقدامات کو غلط اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے آزاد کشمیر اسمبلی کے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روکنے کا حکم جاری کر دیا اور اسپیکر کا

جمعہ کے روز کا قاعدہ معطل کر کے وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔قبل ازیں مظفرآباد الیکشن کمیشن نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ قائد ایون کیلئے کاغذات نامزدگی آج ہی جمع ہوں گے۔کاغذات نامزدگی جمعہ دن 1 بجکر 45 منٹ سے دو بج کر 45 منٹ تک جمع کروائے جا سکیں گے جن کی جانچ پڑتال 2 بج کر 45 منٹ سے تین بج کر 15 منٹ تک ہو گی۔درست قرار دیئے جانے والے امیدواروں کی

فہرست ساڑھے تین بجے آویزاں کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کہ واپسی چار بجے جبکہ حتمی فہرست سوا چار بجے تک آویزاں کی جائے گی بعدازاں وزیراعظم کا انتخاب سہ پہر ساڑھے چار بجے ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں