سونےکی فی تولہ قیمت میں کمی

کراچی(پی این آئی)ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 100 روپےکی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 100 روپےکم ہو کر 1 لاکھ 31 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونےکی قیمت 85 روپےکم ہو کر 1 لاکھ 12 ہزار 483 روپے ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 1 ڈالر بڑھ کر 1926 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں