آزاد کشمیر، سوشل میڈیا اور اخبارات میں وزرات کے خلاف منفی، اور بے بنیاد خبریں خلاف حقائق ہیں، ترجمان وزرات لوکل گورنمنٹ

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزرات لوکل گورنمنٹ آزاد کشمیر کے ترجمان نے سوشل میڈیا اور اخبارات میں وزرات کے خلاف منفی، من گھڑت اور بے بنیاد خبروں کو خلاف حقائق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دنوں سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر گمنام آئی ڈی کی وساطت سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں ان من گھڑت خبروں کی صداقت اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ شیئر کرنے والے گمنام ناموں کا سہارا لے رہے ہیں ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت لوکل گورنمنٹ مظفرآباد کے مسائل کے حل کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر شیئرہونے والی ہر خبر پر ایکشن لیتی ہے

اور مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کرتی ہے تاہم من گھڑت اور پروپیگنڈہ پر مبنی خبریں کسی صورت قابل قبول نہیں۔ وزارت سے متعلقہ تمام فیصلے وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد کرتے ہیں۔ تقرری و تبادلے کے حوالہ سے وزارت کے سٹاف سے متعلقہ من گھڑت اور بے بنیاد ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جھوٹ اور ذاتی نوعیت کی تخریبی اور بغیر ثبوت کے الزامات اخبارات و سوشل میڈیا پر شائع کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں سے رجوع کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں