فی تولہ سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، خریداروں کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)فی تولہ سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، خریداروں کیلئے بُری خبر آگئی۔۔۔ ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 700 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار 54 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر بڑھ کر 2009 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں