میرا کوئی ایجنڈا نہیں عمران خان کا ایجنڈا میرا ایجنڈا ہے ، وزیراعظم عمران خان کے اعتماد پر پورا اتروں گا، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی کوٹلی میں میڈیا سے گفتگو

کوٹلی (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ ملک کو عالمی چیلنجز درپیش ہیں،پاکستان کو دھمکیاں مل رہی ہیں، اپوزیشن جماعتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں، وہ اپنی مدت پوری کریں گے، اپوزیشن کی ہر کوشش ناکام ہو گی۔عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے راستے پر گامزن ہے میرا کوئی ایجنڈا نہیں عمران خان کا ایجنڈا میرا ایجنڈا ہے غریب کو اپنے قدموں پراٹھانا،ملکی مفادات پر سودے بازی نہ کرنا،

کرپٹ مافیا کا احتساب اور تحریک آزادی کو اجاگر کرنا ترجیحات ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ اپوزیشن اپنی کرپشن چھپانے اور کڑے احتساب سے بچنے کے لئے لئے سیاسی ڈرامہ بازیاں کررہی ہے مگر یہ احتساب سے بچ نہیں سکیں گے۔ کوٹلی میں بھی کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے ویسٹ ری سائیکلنگ پلانٹ لگائیں گے،عمران خان کی صورت میں قائداعظم اور بھٹو کے بعد پاکستان کو تیسرا بڑا لیڈر ملا ہے جو ملک کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے بچا رہا ہے۔ عمران خان سسٹم کو ٹھیک کررہا ہے وہ ریاست مدینہ قائم کر کے رہے گا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنرکوٹلی میں جنرنلسٹس کالونی کی زمین کے قبضہ کی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ کریں وہ پیر کے روز پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

اس موقع پر وزیرہائر ائجوکیشن ظفراقبال ملک،کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری محمد رقیب،ڈپٹی کمشنر امجد رکی مغل بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کی فلاح و بہبود اور سہولیات کے مزید منصوبے لا رہے ہیں۔ اپوزیشن ارکان اسمبلی کو پورے ترقیاتی فنڈز دیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں کوٹلی میرا گھر اور میرا شہر ہے وزیراعظم پاکستان نے کوٹلی میں مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی منشاء کے مطابق حل کرنے کا اعلان کیا تھا عام آدمی کی فلاح و بہبود اور میرٹ پر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے عمران خان کے ویژن کے مطابق یقینی بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ٹور ازم اتھارٹی کا قیام عمل میں لا رہے ہیں صحت انصاف کارڈ کے ذریعے بلاتحصیص فری علاج معالجہ ہو رہا ہے

مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ریاستی عوام کی خدمت ہمارا ایجنڈا ہے عمران خان کا سپاہی بن کر لوگوں کی خدمت کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ ریاست کے وقار پر کوئی کمپرومائز نہیں کرونگا عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے راستے پر گامزن ہیں پاکستان میں اپوزیشن کسی کی تھپکی پر چل رہی ہے انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر عدلیہ میں میرٹ پر ججز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی آزاد جموں و کشمیر میں نظام حکومت اہلیت اور اخلاص کی بنیاد پر چلا رہے ہیں ہماری فوج اور ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ مخلص ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ڈو مور کو نو مور میں بدل دیا ہے انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوٹلی صحافی برادری کوٹلی کی جرنلسٹ کالونی کے مسائل کو فوری طور پر یکسو کر یں۔قبل ازیں سابق مشیر اور تحریک انصاف کے رہنما راجہ آفتاب اکرم کی طرف سے دیے گئے ناشہ کے موقع پر معززین شہر،وکلا،صحافیوں،تحریک انصاف کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئیوزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ وزیراعظم عمران صرف پاکستان اور غریب کی سوچتے ہیں انہوں نے کبھی اپنے مفادات کو نہیں دیکھا،

وہ ایک جرات مند لیڈر ہیں جو ڈرتے ہیں نہ جھکتے ہیں، اپوزیشن سیاسی اچھل کود کرکے پاکستان کے مفادات سے کھیل رہی ہے ملک کو درپیش اندرونی و عالمی چیلنجز کا سامنے کرنے کے لئے اتفاق اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنھوں نے کہا تھا کہ کشمیر کے فیصلے کشمیر میں ہوں گے،کشمیری جانتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر ایک ایسے شخص کے پاس ہے جو کشمیریوں کا سفیر ہے،وزیراعظم عمران خان ہی کی قیادت میں مسئلہ کشمیر حل ہو گاانہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو دھمکیاں مل رہی ہیں، پاکستان کو اندراوتی و بیرونی طور پر عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش ہو رہی ہیں، اللہ کے فضل سے پاکستان ایک محفوظ ملک ہے،

ہم سب کو مل کر پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے کام کرنا ہو گا،آج کل پاکستان میں جو سیاسی اچھل کود لگی ہے اپوزیشن جماعتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کر رہی ہے،مگراپوزیشن کی ہر کوشش ناکام ہو گی، وزیراعظم پاکستان 2023 کے الیکشن میں پھر اقتدار میں آئیں گے۔ ریاست کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، اس موقع پر وزیرہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک،چئیرمین کے ڈی اے چوہدری محمد محبوب،ریٹائرڈ جج چوہدری محمد اسحاق،سردار نعیم اقبال،راجہ قیوم،عقاب ہاشمی،حسین شہید سرور ایڈووکیٹ و دیگر اہم شخصیات اور کارکنان بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں