میرپور (پی این آئی) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان و معزز ججز صاحبان نے سردار نذر محمد خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سردار نذر محمد خان ایڈووکیٹ کی وفات پر آج بروز منگل رجسٹری برانچ راولاکوٹ میں مقدمات کی سماعت نہیں ہو گی۔۔۔۔۔






