جہاں تک ممکن ہو کم پٹرول استعمال کریں پی ٹی آئی حکومت کا عوام کو مشورہ

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پریشان عوام کو مشورہ دے ڈالا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمیں جہاں تک ممکن ہو کم فیول استعمال کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سخت وقت میں زندگی نارمل نہیں رہ سکتی، حکومت کس کس چیز کو سبسڈائز کرے، ہماری حکومت کی ترجیح کھانے پینے کی چیزوں پر سبسڈی دینا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پاکستان پیٹرول بناتا یا ہمارے پیٹرول کے کنوئیں ہوتے تو پھر اور بات تھی، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 95 ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، حکومت اس میں کوئی ٹیکسز نہیں ڈال رہی۔انہوں نے کہا کہ وزارتِ سائنس کی کوشش ہے کہ بجلی کم خرچ ہو، بجلی کم خرچ ہوگی تو آئل کی امپورٹ کم ہو گی، کورونا وائرس کی وباء اور مہنگائی عالمی ہیں، ہمیں اس میں خود کو ایڈجسٹ کرنا ہے۔وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ وزارتِ سائنس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین

کا پروٹو ٹائپ بنایا ہے، ہمیں چیزیں امپورٹ کرنے کے بجائے اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ثابت کیا کہ ہم ای وی ایم بنا سکتے ہیں اور ہم نے بنائی، الیکشن کمیشن اس حوالے سے اگلے 2 ہفتوں میں ٹینڈرز پاس کر لے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں