معروف آٹو کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ساڑھے چار لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا

لاہور(پی این آئی)ہنڈائی نشاط موٹر (پرائیویٹ)لمیٹڈ نے سوناٹا، ایلانٹرا اور ٹکسن ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ،کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کم از کم تین لاکھ 30 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ چارلاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ہنڈائی کےڈیلرزکےمطابق نئی قیمتیں 24 جنوری سے نافذ ہوچکی ہیں اور یہ قیمتیں 24 جنوری اور اس کے بعد کی گئی تمام جزوی اور مکمل ادائیگی کے آرڈرز پر لاگو ہوں گی۔

کمپنی نےحکومت کی جانب سےٹیکسوں میں اضافےکو قیمتوں میں اضافےکا جواز بتایاہے۔ہنڈائی سوناٹا 2.0 ایل کی قیمت میں تین لاکھ 60 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور اس کی قیمت 68 لاکھ 50 ہزار روپے ہوچکی ہے۔سوناٹا ایل 2.5 کی قیمت میں 50 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور اب یہ 77 لاکھ 40 ہزار روپے کی قیمت پر دستیاب ہے۔ٹکس جی ایل ایس سپورٹس تین لاکھ 70 ہزار روپےکےاضافےکےبعد 55 لاکھ 40 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ٹکس الٹیمیٹ کی قیمت میں تین لاکھ 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 59 لاکھ 90 ہزار روپے ہوچکی ہے۔ہنڈائی ایلانٹرا 2.0 ایل کی قیمت میں بھی چارلاکھ روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور اب اس کی قیمت 43 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں