وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، پیٹرول قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونیوالا ہے؟ اوگرا نے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، پیٹرول قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونیوالا ہے؟ اوگرا نے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی۔۔  اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی، پٹرولیم مصنوعات چار سے پانچ روپے فی لٹر مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے ، وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔حکومت نے یکم جنوری سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے، لائٹ ڈیزل 4 روپے 15 پیسے اور مٹی کا تیل 3روپے 95 پیسے مہنگا کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں