کراچی (پی این آئی) کرکٹ کی دنیا کے اہم ملک جنوبی افریقہ نے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت سے روک دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی بورڈ نے دورہ بھارت اور ڈومیسٹک کرکٹ کے باعث کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے روکا ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر، ہاشم آّملا، ڈیوڈ ویزے اور دیگر کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کھیل چکے ہیں۔
لیکن جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے یہ کھلاڑی پی ایس ایل سیون میں کھیلنے کے لیے دستیاب نہیں ہو سکیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں