محمد حفیظ ریٹائرمنٹ لینا نہیں چاہتے تھے مگر۔۔۔ شاہد خان آفریدی نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

کراچی(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ساتھی کھلاڑی محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر کہا ہے کہ حفیظ پاکستان کے لیے مزید کھیلنا چاہتے تھے۔ شاہد آفریدی نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ میں ان کا بیان سن رہا تھا، ان کے رویے سے واضح تھا کہ وہ جلد ریٹائرمنٹ لینے کے بجائے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے مزید کھیلنا چاہتے تھے۔

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے میں فرق پر بات کرتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ بالکل ایسا ہی محمد حفیظ کے ساتھ ہوا ہے البتہ مجھے خوشی ہے کہ محمد حفیظ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے معاملے کو کسی بڑے تنازع میں تبدیل نہیں کیا۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں حفیظ کا کرکٹ کیریئر بہت شاندار تھا اور اس نے مجھے میچ گر پرفارمنسز بھی دیں، میں انہیں، ان کے اہلِ خانہ اور والدین کو مبارکباد بھی دیتا ہوں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں