اسلام آباد (پی این آئی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لکویفائڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں پانچ روپے 90 پیسے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے 90 پیسے کی کمی کے بعداس کی نئی قیمت 196 روپے 67 پیسے فی کلوگرام ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔
حالیہ کمی کے بعد 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 63 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ کل سے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت2390 روپے 44 پیسے کی بجائے 2320 روپے 81 پیسے ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں