ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

کوئٹہ (پی این آئی) ملک میں سردیوں کی پہلی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اورگردونواح میں بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔کوئٹہ کے علاوہ چمن،قلعہ عبداللہ،کان مہترزئی،قلعہ سیف اللہ اورپشین میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ ملک کے مختلف حصوں میں پھیلے گا اور ملک میں آئندہ دو سے تین روز تک بارش جاری رہے گی۔

اتوار کو کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیوانی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ،نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کراچی، دادو،جامشورو، میرپورخاص اور خیرپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔اتوار( شام/رات) سے منگل کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔

اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔اتوار(رات) سے منگل کے دوران سیاحتی مقا مات مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات اورمالم جبہ میں اچھی برفباری ۔کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی اور چمن میں بھی ہفتہ (رات)/اتوار کو برفباری کا امکان۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close