تازہ ترین

پاکستان میں سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی(پی این آئی) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 557 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 253 روپے ہے۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر بڑھ کر 1788 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 1788 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث ملکی مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 650 روپے اور 557 روپے کا اضافہ ہوگیا۔نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار 100 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 253 روپے ہوگئی۔دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں