ملک بھر میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کا امکان

کراچی(پی این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کا امکان۔ذرائع کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں می کمی کا امکان ہے، اگلے 15 دن پیٹرول فی لیٹر 11 روپے کم ہونے کا امکان ہے۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور حکومت ٹیکس سطح کم یا زیادہ کرنے کے بعد قیمت کا حتمی تعین کرے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں