پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیون کیلئے سب سے اہم ترین کھلاڑی کو ٹیم سے باہر کر دیا

پشاور(پی این آئی)پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیون کیلئے سب سے اہم ترین کھلاڑی کو ٹیم سے باہر کر دیا۔۔۔ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیون کے لیے ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔پشاور زلمی نے گزشتہ تمام ایڈیشنز میں اپنی ٹیم کا حصہ رہنے والے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کو ٹیم سے ریلیز کردیا ہے۔

تاہم پشاور زلمی نے شعیب ملک، حیدر علی، ٹوم کوہلر، ردرفورڈ، ثاقب محمود ، وہاب ریاض، محمد عمران اور لیام لونگ سٹون کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں