سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، آج ہی خریدلیں کہیں موقع ہاتھ سے نکل نہ جائے

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے اور یہ گزشتہ کچھ عرصے کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 21 ہزار600 روپے کا ہوگیا ۔

دس گرام سونے کی قیمت 1544 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ چار ہزار 252 روپے رہی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں بڑی کمی دیکھی گئی جہاں اس کی فی اونس قیمت 42 ڈالر کی کمی سے 1797 ڈالر ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close