کراچی (پی این آئی)ملک بھرمیں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار روپےاضافہ ہو گیا ہے،دوروز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کمی دیکھنے میں آئی تھی،سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی ہے ۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت دو ہزار روپے بڑھنے سے 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے بڑھ کرایک لاکھ چھ ہزار تین سو 10 روپے ہوگئی ہے۔22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 97451 ہے۔ اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر دو ڈالر کم ہوکر 1860ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں