شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا

دبئی (پی این آئی) سیریز چھوڑ کر بھاگنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اگلے سال پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کرکے اگلے سال دورے کی یقین دہانی کرادی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ستمبر 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور اس دوران ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی تاہم پہلا ون ڈے شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر سیریز چھوڑ کر بھاگ گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں