دبئی (پی این آئی) پاکستان کے خلاف آخری اوورز میں میتھیوویڈ کا قیمتی کیچ ڈراپ ہونے پر بلے باز کا اہم بیان آ گیا۔آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حسن علی سے ڈراپ ہونے والے کیچ کو ٹرننگ پوائنٹ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ کیچ گرِ گیا اس وقت ہم اچھی پوزیشن میں آ چکے تھے اگر ایسا تین سے چار اوورز قبل ہوا ہوتا تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔
میتھیوویڈ نے کہا کہ میں پراعتماد تھا اتنا یقین تھا کہ میرے بعد پیٹ کمنز بیٹنگ کو آئیں گے تو دوسری جانب سٹوئینس کریز پر موجود تھے، ہم جیتنے کی پوزیشن میں تھے اس لیے یہ نہیں کہوں گا کہ میرا کیچ ڈراپ ہونے سے پانسہ پلٹا۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہونے کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا تھا۔میچ کے اختتام پر بابراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی ٹیم کو چانس دیں گے تو وہ میچ لے لیں گے کچھ غلطیاں ضرور ہوئیں لیکن مجموعی طور پر ٹیم نے اچھا کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ میتھیو ویڈ کا کیچ ہو جاتا تو صورتحال تبدیل ہو سکتی تھی نتیجہ کچھ اور ہوتا کیونکہ نیا بلے باز آتا تو بہت کچھ الگ ہوسکتا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں