آزادکشمیر کےوزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی اور وزیر بہبود آبادی سردار محمد حسین کی ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،قانون،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی اور وزیر بہبود آبادی سردار محمد حسین کے درمیان ملاقات۔دونوں رہنماوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کشمیری عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آزادکشمیر کی ترقی کیلیے 500 ارب کے جس بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے اس سے تعلیم،صحت،زراعت،لائیو سٹاک اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں انقلاب آئے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت متوسط طبقے کی خوشحالی کے لئے دور رس اصلاحات لائے گی اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی چاہتے ہیں کہ آزادکشمیر میں میرٹ کا ایسا کلچر فروغ پائے جس سے اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر نوجوان آگے آئیں تاکہ وہ ریاست کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملی جذبے سے قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے اسی طرح معاشرے ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔دریں اثناء وزیر اطلاعات،قانون،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی سے سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاوسنگ منصور قادر ڈار نے ملاقات کی۔انہوں نے وزیر اطلاعات کو جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں