کے پی حکومت گرنے والی ہے؟ پی ٹی آئی کے 50 سے زائد ارکان کا وزیراعلیٰ کے خلاف

پشاور: خیبر پختونخوا کی سیاست میں بڑا بحران سامنے آ گیا، پاکستان تحریک انصاف کے 50 سے زائد اراکینِ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف الگ گروپ بنا لیا۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے اندر شدید اختلافات پیدا ہو چکے ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی بھی وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ناراض اراکین کے سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی شدید سیاسی دباؤ کا شکار ہیں اور حکومت بچانے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات کی، جبکہ حکومت برقرار رکھنے اور بجٹ کی منظوری کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق 50 سے زائد اراکین کا الگ گروپ بنانا صوبائی حکومت کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے، جس کے باعث آئندہ بجٹ کی منظوری بھی مشکل ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close